فیصل آباد ، تیزرفتارکارکی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان چل پسا

ہفتہ 18 مئی 2024 22:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ پر لائل پورگیلریا کے قریب تیزرفتارکارکے ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش تحویل میں لیکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے حادثے کے مرتکب ڈرائیورکی تلاش شروع کردی، مدینہ ٹائون کے رہائشی بابرمسیح نے بتایا کہ اس کا بھائی شہبازمسیح گزشتہ روز کینال روڈ پر واقع لائلپور گیلریا گیا تومین روڈ پر کارکی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوکرگرپڑا تومضروب کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں