ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد بارے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم،روٹی کی قیمت اور وزن پر عملدرآمد میں زیروٹالرنس ہے لہذا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں سرگرم رہیں اور گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کی طرف سے موصولہ شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں اور رپورٹ کریں۔انہوں نے دیہاتوں میں صفائی مہم پر عملدرآمد میں کوتاہی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی سرزنش کی اورکارکردگی کو بہتر اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو متحرک کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے اہداف کی تکمیل میں رکاوٹ برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹیز کی طرف سے انسداد تجاوزات اپریشن میں لاپروائی پر وضاحت طلب کی جبکہ میرج ایکٹ پر عملدرآمد،ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن،ہسپتالوں وہیلتھ مراکز کے دوروں کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو اہداف تفویض کئے۔ انہوں نے واضح کیاکہ چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت کے مرتکب محکموں کے افسران کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔ہر انڈیکیٹرز کے نمبر مختص ہیں اور لاپروائی پر کارکردگی کا گراف نیچے ہونے کی صورت میں متعلقہ آفیسر ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کوکارکردگی کے لحاظ سے صوبہ کے ٹاپ اضلاع میں شامل ہونا چاہیے۔تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور عوامی ریلیف کے اقدامات کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں