مون سون سے قبل فیصل آباد شہر میں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ مکمل کر لی جائے گی، ایم ڈی واسا

بدھ 22 مئی 2024 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) منیجنگ ڈائریکٹرواٹر اینڈ سینی ٹیشن (واسا) عامر عزیز نے کہا ہے کہ مون سون سیزن سے قبل شہر بھر میں سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی مکمل کر لی جائے تاکہ موسم برسات میں نکاسی آب کی معیاری سروسز میں مزید بہتری آسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز سٹاف شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں اور ڈرینچ سٹاف مین چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ جاری کردہ شیڈول کے مطابق مکمل کررہا ہے جس کے تحت آپریشنز سٹاف نے ستارہ کالونی بی بلاک،داؤد چوک ڈسپوزل اسٹیشن والی گلی و ملحقہ علاقوں میں صفائی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

اسی طرح ہلال روڈ نزد چرچ،احمد آباد مین سیور لائن، الطاف گنج مین لائن سمیت دیگر میں بھی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ٹائپ کالونی مین سیور لائن،خالد آباد گلی نمبر 8 سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی سیوریج لائنوں کی صفائی مہم جاری رہی۔ افغان آباد شبلی کالج، غازی آباد نمبر 2، عبدالرحمان گراؤنڈ سی بلاک و دیگر علاقوں میں ڈی سلٹنگ مہم بلا تعطل جاری رکھی گئی۔

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ڈرینج ویسٹ سٹاف نے مین چینل ون اکبرآباد چوک میں مشینری کیساتھ صفائی اور ڈی سلٹنگ مہم کے عمل کا تسلسل جاری رکھا گیا،اسی طرح علامہ اقبال کالونی چینل مین روڈ اور چینل تھری شہباز ٹاؤن سے تیرتی اشیاء باہر نکالی تاکہ سیوریج کا بہاؤ مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں