سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم 23 مئی سے 27 مئی تک بوجہ اپ گریڈیشن بند رہے گا

جمعرات 23 مئی 2024 18:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) آج 23 مئی 2024 بروز جمعرات شام 5 بجے سے 27 مئی 2024 بروز سوموار دوپہر 03 بجے تک بوجہ اپ گریڈیشن بند رہے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس دوران ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، رینول و فریش ڈرائیونگ لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء نہیں ہو سکے گا۔ شہری 27 مئی دوپہر 03 بجے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ٹریفک دفاتر تشریف لائیں۔ مزید کسی بھی رہنمائی کےلئے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں