لله*روزگار کی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آئی ٹی کے ادارے قائم کئے جائیں‘ ہمایوں اختر خان

لله*غلہ ، مویشی منڈی معاشی سر گرمیوں کا مرکز بن سکتی ہیں ‘ سابق وفاقی وزیر سے این ای97کے عمائدین کی ملاقات

اتوار 26 مئی 2024 18:45

فیصل آباد/تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کیلئے ایوانوں میں موجود ہونا ضروری نہیں ، دہائیوں سے اقتدار کا حصہ رہنے والوںنے عوام کو نظر انداز کئے رکھا جس کی وجہ سے یہاں محرومیوں کے ڈیرے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملاقات کے لئے آنے والے حلقہ این اے 97کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقے کے دیرینہ مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ یہاں کی غلہ اور مویشی منڈی معاشی سر گرمیوں کا مرکز بن سکتی ہیں لیکن بد قسمتی سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر وہ اقدام اٹھایا جانا چاہیے جس سے مقامی لوگوں کو اپنے قریبی علاقوں میں روزگار کے مواقع میسر ہوں ۔

(جاری ہے)

ڈگریاں ہاتھ میں لئے روزگار کے حصول کیلئے در بدر پھرنے والے نوجوانوں کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے قائم کئے جائیں، اس کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سود مند ثابت ہو سکتی ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سوال یہ ہے کیا محرومی اور بد حالی ہی اس علاقے کے باسیوںکا مقدر ہے ، میں اور میرے ساتھی عوام کے شانہ بشانہ چلیں گے اور حلقے کی ترقی کے لئے عوام کی آواز کو ہر جگہ پہنچائیں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں