فیصل آباد ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہاڑی گراؤنڈ میں جشن بہاراں مقابلوں کا انعقاد

پیر 26 فروری 2024 17:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2024ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان ملٹی مارشل آرٹ کے اشتراک سے پہاڑی گراؤنڈ میں جشن بہاراں مقابلوں کا انعقادہوا۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن محمد اشتیاق،سرپرست حافظ طاہرسجاد،ملک معظم مختار اعوان،چوہدری ہاشم جٹ،مرزا عثمان قمر،چوہدری زبیر رفیق گجر،ذوالفقار علی،محمد یوسف،رمیض راجہ،اسد شیرازی،موسی رضا شاہ،حسن رضا،سرفراز شاہ،جاوید اقبال،پرویز بھٹی کے علاوہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان شریک تھے۔

کھلاڑیوں نے تیراندازی کے کامیاب کرتب دکھائے۔اس موقع پر عمدہ پرفارمنس کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ محمد اشتیاق نے کہا کہ کھیلوں کی ترویج وترقی اور کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں