ْگلگت بلتستان میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لیے ’ڈرپ ایریگیشن‘ سسٹم متعارف کرادیا گیا

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 16:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) گلگت بلتستان میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے کیلئے ’ڈرپ ایریگیشن‘ سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے، اس ٹیکنالوجی کی بدولت اب اٴْن زمینوں پر کاشت کی جاسکے گی جہاں زرعی پانی میسر نہیں ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے بالائی علاقوں میں زرعی پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث زمین قابل کاشت نہیں تھی تاہم اب ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو ایک این جی او نے متعارف کرادیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی بدولت بالائی ہنزہ کے گائوں خیبرکی زمین قابل کاشت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرپ ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے واٹر پمپ ملک میں ہی تیار کیے جاتے ہیں یہ پمپ تیس فٹ کی بلندی سے آنے والے پانی کو تین سو فٹ کی بلندی تک پہنچادیتے ہیں، ڈرپ ٹیکنالوجی کی بدولت اس پانی کو پودوں اور فصلوں کی جڑوں تک پہنچایا جاتا ہے۔یوں پانی کے ایک ایک قطرے کو بغیر ضائع کیے زراعت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے مقامی افراد اپنی زمین پر پودے ،سبزیاں اور دیگر اجناس کاشت کرکے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ہنزہ کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب اس سبزہ زار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ یہ زمین کبھی بنجر بھی تھی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں