صحافت انتہائی اہم اور مقدس شعبہ ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

جمعہ 3 مئی 2024 20:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ صحافت انتہائی اہم اور مقدس شعبہ ہے، گلگت بلتستان میں تمام شعبے ارتقا کے مراحل سے گزر رہے ہیں، تنقید برائے اصلاح سے معاشرے میں بہتری آسکتی ہے، صحافی گلگت بلتستان کے اصل مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔ عالمی یوم صحافت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور بہتری کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں صحافت کے شعبے میں بھی ٹیلنٹ موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صحافیوں کی مختلف تنظیموں کے مطالبے پر صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کی ترقی کیلئے دیگر صوبوں کی طرز پر اصلاحات اور عملی اقدامات کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اپنی سفارشات جلد پیش کرے گی، اس کمیٹی میں تمام صحافتی تنظیموں کی نمائندگی اور مشاورت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں