ای ٹی آئی گلگت بلتستان کا اشکومن کے زمینداروں کے لئے 3 روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد

منگل 9 اپریل 2019 15:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) اکنامک ٹرانسفورمیشن انیشیئیٹو (ا ی ٹی آئی) گلگت بلتستان کی جانب سے اشکومن ضلع غزر کے زمینداروں کے لئے 3 روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محکمہ زراعت کے ماہرین نے درختوں کی پرورش، شاخ تراشی اور کھادوں کے استعمال کے حوالے سے تربیت دی۔

(جاری ہے)

ماؤنٹین ایریا فروٹ فارمرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے مطالبے پر ادارہ ای ٹی آئی نے وادی اشکومن کے زمینداروں کے لئے 3روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے بھر کی250 کے قریب زمینداروں کو محکمہ زراعت کے ماہرین نے پودوں کی دیکھ بال ، شاخ تراشی ،کھادوں کے استعمال کے علاوہ زراعت کے جدید طریقوں کے بارے میں تربیت دی۔

اس سیشن میں ماؤ نٹین ایریا فروٹ فارمرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ علاقے کے دیگر زمینداروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیشن کا انعقاد کوچدہ، چٹورکھنڈ ، پکورہ ، دائین، شونس کے علاوہ دیگر مقامات پر کیا گیا تھا۔ مذکورہ ٹریننگ کے انعقاد پر جنرل سیکرٹری مائنٹین ایریا فروٹ فارمرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قربان خان نے ای ٹی آئی اور محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں