وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کے زیر صدارت وژن اینڈ مشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:06

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی وژن اینڈ مشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کیا۔ اجلاس کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے کیاتھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال، چیف کنزرویٹر برائے جنگلات ڈاکٹر ذاکر، رجسٹرارڈاکٹر عبدالحمیدلون، یونیورسٹی کے ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد، ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان،اسسٹنٹ ڈین نیچرل سائنسز ڈاکٹر منظور علی، ڈائریکٹر کیو ای سی پر وفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی، ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر سرتاج علی،ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز ڈاکٹر تصور رحیم بیگ، سینئر فیکلٹی سمیت منتخب والدین شریک تھے۔

پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق اجلاس میں عالمگیریت،جدید ٹیکنالوجی،معاشرے کی ترجحات،مارکیٹ کی ضروریات کی روشنی میں یونیورسٹی کے وژن اور مشن پر نظر ثانی سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ان نکا ت کی روشنی میں یونیورسٹی مشن اور وژن میں مزید تصحیح کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں