وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت اجلاس،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے متعلق کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ

منگل 23 اپریل 2024 23:12

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ کی زیر صدارت ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم میں کوالٹی اشورینس اور بورڑ کے کردار کے حوالے سے6مئی کو ایک روزہ کانفرنس کے انتظامات کے لیے جائزہ اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ایک روزہ کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کی کوالٹی،نصاب کی بہتری، درس و تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ،بورڑ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات کو اُجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں