قراقرم یونیورسٹی انٹر کیمپسز وومن سپورٹس چمپئین شپ کے شاندار مقابلے

مین کیمپس نے ہنزہ کیمپس کی ٹیم کو شکست دیکرانٹر وومن کیمپس والی بال،بیڈمنٹن فائنل چمپئین کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ ٹیبل ٹینس میں ہنزہ کیمپس نے ٹائٹل اپنے نام کیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 21:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انٹرکیمپسز وومن سپورٹس چمپئین شپ میں والی بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے کانٹ دار مقابلے منعقد ہوئے۔انٹر کیمپسز وومن سپورٹس چمپئین شپ قراقرم یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقد کیاگیا۔ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق انٹرکیمپسز وومن والی بال چمپئین شپ کے فائنل میچ مین کیمپس اور ہنزہ کیمپس کے مابین کھیلا گیا۔

جس میں دونوں ٹیموں نے فائنل اپنے نام کرنے کے لیے سرتوڑ کوشیشیں کی۔فائنل کے لیے ہونے والے والی بال کے فائنل کھیل کے پہلے اور دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔یوں قراقرم یونیورسٹی مین کیمپس کی ٹیم نے ہنزہ کیمپس گلگت کی ٹیم کو ہرا کر انٹرکیمپسز وومن والی بال چمپئین شپ کے فائنل کاٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس سے قبل بیڈ منٹن مقابلے میں مین کیمپس نے ہنزہ جبکہ ٹیبل ٹینس مقابلے میں ہنزہ نے مین کیمپس کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کئے۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ وفیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی کثیر تعداد فائنل تقریب میں موجود تھیں۔ فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ کھیلوں کے انعقاد سے جہاں مثبت سرگرمیاں پروان چڑھتی ہیں وہی پر منفی سوچ کا خاتمہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ صحت مند جسم ہی صحت مند معاشرے کا ضامن ہے۔ صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہو۔ اسی مقصد کے پیش نظر قراقرم یونیورسٹی تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بھی کرتی ہے۔جس سے طلبا میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتاہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں تینوں سب کیمپسز میں بھی شروع کئے جائینگے تاکہ وہاں تمام کیمپسز کے طلبا کے مابین بہترین تعلقات استوار ہونے سمیت سپورٹس کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے انٹر کیمپسز وومن سپورٹس چمپئین شپ کے مختلف مقابلوں میں ونر اور رنراپ ٹیم کو ٹرافی دینے سمیت انٹر کیمپسز وومن سپورٹس چمپئین شپ کے بہترین کھلاڑیوں کو یونیورسٹی سوینئر سے بھی نوازا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں