سانحہ 9 مئی کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کی قیادت میں مذمتی ریلی نکالی گئی

جمعرات 9 مئی 2024 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) سانحہ 9 مئی کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کی قیادت میں مذمتی ریلی گلگت میں نکالی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دن سیاست کی آڑ میں ریاست کے سینے پر چھرا گھونپنے کی کوشش کی گئ، 9 مئی کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مذمت کا لفظ ناکافی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے سروں کے تاج ہیں اور یادگار شہدا پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ شہدا اس ملک کے اصل وارث ہیں ، 9 مئی کو گلگت بلتستان کے محب وطن عوام نے مسترد کیا تھا ۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ 9 مئی کو گلگت بلتستان میں ایک کنکر تک نہیں پھینکا گیا ، نوجوان انتشار اور سیاست میں فرق کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں