صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں زرعی و معاشی ترقی کیلئے میگا منصوبوں پر کام کررہی ہے،خالد خورشید خان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:59

صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں زرعی و معاشی ترقی کیلئے میگا منصوبوں پر کام کررہی ہے،خالد خورشید خان
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں زرعی و معاشی ترقی کیلئے میگا منصوبوں پر کام کررہی ہے جس میں ایفاد کا منصوبہ سر فہرست ہے،جس کا مقصد خطے میں غربت میں کمی اور یہاں کے چھوٹے کسانوں کی آمدنی میں اضافی کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان  اس منصوبے سے منسلک سرکاری ادارے جن میں محکمہ زراعت،واٹر منیجمنٹ،کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شریک اداروں کے ذریعے سے تکنیکی،انتظامی اور مالی مدد فراہم کی جارہی ہے تاکہ چھوٹے کسان خود انحصاری کے ساتھ نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں بلکہ گلگت بلتستان اور پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں بہتر کردار اد کر سکیں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے عالمی یوم خوراک کے موقع پر  سٹی پارک گلگت میں محکمہ ذراعت، امور حیوانات و ماہی پروری کی جانب سے ذرعی اجناس کی نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اب تک ان منصوبوں کے تحت 42 ہزار ایکڑ زمین کو زیر کاشت لانے کیلئے کافی حد تک کام مکمل کر چکی ہے،جس میں 48 ایریگیشن پراجیکٹس کے زریعے سے تقریباً 23 ہزار ایکڑ پر کام مکمل کیا جاچکا ہے اور ان پر کاشتکاری شروع کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو مزید فعال بنانے کیلئے  مزید منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے 29 ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہورہے ہیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ ایفاد کے تحت  4 اضلاع کے مختلف علاقوں میں 345 کلو میٹر کھیت تا منڈی سڑکوں پر بھی کم ہورہا ہے،جن میں سے 300 کلومیٹرز مکمل کیئے جاچکے ہیں،انہون نے کہا کہ کھیت تا منڈی سڑکوں کی تعمیر سے بہتر رسائی اور ترسیل کے ساتھ ساتھ  وقت اور اضافی ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں بھی کمی آرہی ہے۔

وزیر اعلی خالد خورشید نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ایفاد منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اور اس شعبے کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایگریکلچر ویلیو چین ڈویلپمنٹ کے زریعے اب تک پورے گلگت بلتستان میں خوبانی،آلو،سبزج اور ڈیری پروڈکشن میں تقریباً 35 ہزار کے قریب کسانوں کو تکنیکی و مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

بعد ازاں زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت ذراعت امور حیوانات اور ماہی پروری کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے.اس وقت ہمیں موسمی تبدیلیوں کا سامنا ہے ایسے میں جدید تکنیکی اصطلاحات کو بروئے کار لانا، ناگزیر ہے۔خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے صوبائی حکومت سنیجدگی سے کام کررہی ہے۔

دریں اثناں وزیر اعلی خالد خورشید نے سٹی پارک گلگت میں لگاۓ گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف سرکاری اداروں اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے پرائیویٹ اداروں کی جانب سے  انفرادی سطح پر لگاۓ گئے سٹالز کا بھی معائینہ کیا۔وزیر اعلی نے سٹالز پر رکھی گئی اجناس کی تعریف کی اور ان کی مارکیٹنگ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران وزیر اعلی گلگت بلتستان کو مختلف سٹالز پر  مقامی سطح پر اگائی گئ زرعی اجناس،دستکاری آئٹمز پھل فروٹ ،مرغیاں۔مچھلیاں ،انڈے اور ڈیری کے مختلف مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں