ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا مشہور سیاحتی مقام تین عظیم پہاڑی سنگم کا دورہ

جنکشن پوائنٹ کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

منگل 23 اپریل 2024 20:50

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء)ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عامر عقیق خان نے مشہور سیاحتی مقام تین عظیم پہاڑی سنگم کا دورہ کیاجہاںانہوںنے جنکشن پوائنٹ کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا جاری منصوبہ قدیمی پرتاب پل کی مرمت اور تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لینڈ ڈیویلپمنٹ، گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور اے ڈی کوارڈینیشن گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عامر عقیق خان نے ہدایات دیں کہ پلان کے مطابق اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیاجائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں