گلگت، سابق ڈائریکٹر تعلیم محمد ناصر کی ضمانت منظور

منگل 23 اکتوبر 2018 13:58

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق ڈائریکٹر تعلیم محمد ناصر کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا ، تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ کے ڈویژن بنچ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فاضل عدالت کی جانب سے ملزم کے خلاف ٹرائل کورٹ کو مقرر کرکے ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ہوا تھا مگر مقررہ وقت پر ملزم کا ٹرائل مکمہ نہ ہونے کی بنیاد پر سابق ڈائریکٹر محمد ناصر کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں