گلگت بلتستان چھ اضلاع کے 54 سرکاری سکولوں میں واٹر پیوریفکیشن سسٹم کی تنصیب کا عمل ،60 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آ ئیگا

ہفتہ 11 دسمبر 2021 16:32

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2021ء) گلگت بلتستان چھ اضلاع کے 54 سرکاری سکولوں میں واٹر پیوریفکیشن سسٹم کی تنصیب کا عمل تیز ہوگیا، 60 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آ ئیگا، ڈیڈھ ماہ کی قلیل مدت میں پلانٹس کی تنصیب مکمل کر کے فعال کیا جائیگا، مالی تعاون بین الاقوامی ادارہ یو این ڈی پی کر رہا ہے ،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اس اہم منصوبے ٹیکنیکل مدد فراہم کر رہاہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل نیشنل پارک اور دیو سائی نیشنل کے ساتھ لگے ہوئے چھ اضلاع گلگت ، ہنزہ ، نگر ، استور ،سکردو اور شگر کیاضلاع کے سکول شامل ہیں،اس سسٹم کی تنصیب سے ہزاروں طالب علموں اور سینکڑوں اساتذہ اور دیگر سٹاف کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا جبکہ ان کو گندے پانی کی وجہ سے پھیلنے والی خطرناک اور متعدی بیماریوں سے بچانے میں مدد ملے گی، دوسری طرف اس اہم منصوبے پر عمل درآمد کرانے میں ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن گلگت بلتستان کی کاوشیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں