گلگت بلتستان میں آفٹر شاکس کاسلسلہ جاری، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

منفی 9 ڈگری کی شدید سردی میں شہریوں نے رات گھروں سے باہر گزاری

منگل 28 دسمبر 2021 14:34

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 5.3 شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا رہے، منفی 9 ڈگری کی شدید سردی میں شہریوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔

(جاری ہے)

گلگت کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ضلع استور کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی متاثر ہے ،اسکردو گلگت روڈ بھی 3 مقامات پر بند رہی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں