کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کا دیوسا ئی کا دارہ ،سڑک کھولنے کی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعرات 21 اپریل 2022 13:36

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے ایگزیکٹیو انجینیر محکمہ تعمیرات عامہ استور انجینیر یاور عباس،ایس ڈی او غلام حسین اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر محکمہ سیاحت استور خادم حسین کے ہمراہ استور کے سیاحتی مقام دیوساٸ ئی کی سڑک کو کھولنے کے حوالے سے صورت حال کا جا ئزہ لینے کی غرض سے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیوسا ئی سڑک کھولنے سے ایک طرف سیاحوں کو دیوسا ئی جو دنیا میں سیاحت کے اعتبار سے نمایاں مقام حاصل ہے تک باآسانی رساٸ ئی ممکن ہوگی تو دوسری طرف بلتستان ڈویژن کے لوگوں کو گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی طرف سفر کرنے کے لیے متبادل روٹ کی سہولت میسر آۓ گی۔انہوں نے کہا کہ صوباٸ ئی حکومت گلگت بلتستان کی سیاحت دوست پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوۓ ضلعی انتظامیہ استور نے سیاحوں کی سہولت کی خاطر سیاحتی مقامات کی تمام رابطہ سڑکیں کھولی جاچکی ہیں ماسواۓ دیوساٸی سڑک کے۔دیوساٸ ئی سڑک کھولنے کا آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں