ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے ششپر گلیشیر سے متاثرہ گاؤں حسن آباد کے 14گھرانوں میں امدادی اشیاء تقسیم

منگل 10 مئی 2022 16:59

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے ششپر گلیشیر سے متاثرہ حسن آباد گاؤں کے چودہ گھرانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں،امدادی سامان میں کمبل،کیچن کا سامان،واٹر کولر اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کے وائس چئیرمین اشرف عشور نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہلال احمر متاثرین کے ساتھ کھڑی ھے,پہلے مرحلے میں متاثرین کو بنیادی ضرورت کی اشیاء فراہم کی گئی ہیں ضرورت پڑنے پر مزید امداد فراہم کریں گے,ہلال احمر کے صوبائی سیکرٹری عمران رانا استوری نے کہا کہ ہلال احمر روز اول سے متاثرہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑارہا ھے مقامی کمیونٹی کو فرسٹ ایڈ اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی تربیت بھی فراہم کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ ہلال احمر ایک قومی فلاحی ادارہ ھے جو حکومت کے شانہ بشانہ قدرتی آفات کے متاثرین اور مصیبت کے شکار افراد کی مدد کرنا ھے انہوں نے مزید کہا کہ حسن اباد گاؤں میں ریلیف بھی جی بی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی باہم مشاورت سے فراہم کی گئی ھے جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔

۔\378

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں