تحریک انصاف ضلع استور خواتین ونگ کی سئینر نائب صدر ساجدہ صداقت کا استور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

منگل 10 مئی 2022 17:00

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) تحریک انصاف ضلع استور خواتین ونگ کی سئینر نائب صدر ساجدہ صداقت نے استور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور نئے تعینات سرجن ڈاکٹر طیب اعظم اور Anesthetist ڈاکٹر رابعہ اشرف سے ملاقات کرکے ہسپتال میں موجود مریضوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ اب پورے ہونے کا وقت شروع ہوا ہے گلگت بلتستان سمیت ضلع استور تعمیر و ترقی کے مراحل طے کررہا ہے استور ایکسپریس وے بوبن شگر تھینگ روڈ سمیت دیگر اہم منصوبوں سے استور کی تقدیر بدل جائے گی استور کو دنیا سے لنک کرنے کےلئے یہ دو اہم شاہراہوں کا کلیدی کردار ہوگا استور میں صحت کے متعلق جو مسائل ہیں ان پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت کے مطابق آج سے سرجن ڈاکٹر طیب اور بہوشی کا ڈاکٹر نے باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کیا ہے ، انشاءاللہ عوام کو اب ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کے سہولیات میسر ہونگی استور کے تمام ہسپتالوں میں صحت سے متعلق جہاں جہاں مسائل ہیں ان کو فوری حل کرنے کےلئے سنجیدہ اور ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ھے اس موقع پر ساجدہ صداقت کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نواب نے ہسپتال میں موجود سہولیات اور ہسپتال کےلئے مزید درکار وسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

\378

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں