ایس ایچ او کچورا کا آپر جھیل کشتی مالکان کے ساتھ اجلاس

کشتی چلاتے احتیاط ،ایک دوسرے کیساتھ ٹائمنگ ،فاصلے رکھنے کی ہدایت

جمعہ 20 مئی 2022 16:39

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء)ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن کی ہدایت پر جمعہ کے روز ایس ایچ او کچورا محمد امین نے آپر جھیل کشتی مالکان کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس میں سات کشتی مالکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ماکان کو سختی سے ہدایت کی کہ سیاحوں کو بغیر لائف جیکٹ دیئے کشتی نہ چلائی جائے، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کشتی چلاتے ہوئے احتیاط و ایک دوسرے کے ساتھ ٹائمنگ اور فاصلے رکھنے کی بھی ہدایت دی تاکہ آپس میں تصادم نہ ہو،انہون نے بتایا کہ جھیل میں کل37 کشتیاں آپریشنل ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں