ضلعی انتظامیہ سکردو اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے تمام ہائی سکولوں کی جانب سے صاف و سرسبز بلتستان کے عنوان سے واک کا انعقاد

منگل 31 مئی 2022 17:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ سکردو اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے تمام ہائی سکولوں کی جانب سے صاف و سرسبز بلتستان کے عنوان سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک کا مقصد لوگوں کو ماحول کی صفائی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس سلسلے میں ہائی سکول نمبر 01 سے نکالے جانے والی واک میں ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ، ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔

(جاری ہے)

طلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر اس مہم کی اہمیت اور ضرورت کو عام لوگوں تک پہنچایا۔ ڈپٹی کمشنر سکردو، طلباء اور دیگر لوگوں نے سڑک کے اردگرد سے کوڑا کرکٹ اٹھاتے ہوئے ایجوکیشن چوک تک واک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ ماحول کی صفائی کا خیال رکھنا معاشرے کے تمام افراد کی زمہ داری ہیں۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے بلکہ مختلف اقسام کی بیماریوں سے بھی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں