کے آئی یو کا یو این ڈی پی کے سینٹرل قراقرم نیشنل پارک کے مینجمنٹ سسٹم پر مل کر کام کرنے پر اتقاق

جمعہ 13 جولائی 2018 21:39

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یو این ڈی پی کے مقامی پراجیکٹ کا سینٹرل قراقرم نیشنل پارک کے مینجمنٹسسٹم پر مل کر کام کرنے پر اتقاق کرلیاگیا۔اس بات کا فیصلہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ انٹیگریٹ ماونٹین ریسرچ سنٹر( IMARC) اور یواین ڈی پی کے مشاورتی گروپ کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔

مشاورتی اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ انٹیگریٹ ماونٹین ریسرچ سنٹرکے ڈائریکٹراور چیئرمین انوائرمنٹل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر معظم نظامی ،چیئرمین بیالوجیکل سائنسز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیرولی ،پروجیکٹ منیجر یواین ڈی پی عرفان اللہ ،ماہر این آرایم و ڈبلیوڈبلیوایف پاکستان رحمت،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انوائرمنٹل سائنسز ڈاکٹر محمد ظفر،ڈاکٹر میرناصر قیوم ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ فوڈ ٹیکنالوجی ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قمرعباس موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سنٹرقراقرم نیشنل پارک کے مسائل زیر بحث لائے گئے اور پارک میں موجود مسائل کو تحقیق کے زریعے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے نہ صرف قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی فیکلٹی ممبران سے تحقیق کے شعبہ میں مدد لی جائے گی وہی پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء کو بھی شامل کیاجائے گا۔ تاکہ فیکلٹی ممبران کے ساتھ طلباء کو تحقیق کرنے کے حوالے سے آگاہی بھی مل جائے اور پارک کے انتظامات کو بھی بہتر بنایاجاسکے ۔اس سے فیکلٹی اور طلباء کے لیے خوشگوار سرگرمی میسر آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں