نظم وضبط کوہر صورت برقرار رکھا جائے،تمام ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانا انچارج افسران کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر محمد اقبال

منگل 9 اکتوبر 2018 15:38

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے ساتویں ورکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال محکمے کی انتھک محنت کی وجہ سے بجٹ سو فیصد خرچ ہوا ،محکمے کے تمام اہلکار مبارک باد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈسپلن کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے تمام ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانا انچارج آفیسران کی ذمہ داری ہے۔ محکمے کے تمام دفاتر میں چائے اور سگریٹ نوشی پر سخت پابندی ہے اگر کسی کو خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام ٹھیکوں میں میرٹ کا خیال رکھا جائے اور ایس ایس ٹی پر سختی سے عملدرآمدکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں