ڈپٹی کمشنر گلگت کی شب بیداری، حضرت امام مہدی کے ولادت کے موقع پر مساجد اور چراغاں کے مقامات پر فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے 15 شعبان حضرت امام مہدی کے ولادت کے سلسلے میں چراغاں کے حوالے سے سکیورٹی فورسز کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ چراغاں کے مقامات پر سکیورٹی کو فول پروف بنا یا جائے تاکہ پر امن ما حو ل کو بر قرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے اے سی گلگت کو ہدا یات جا ری کرتے ہو ئے کہا کہ چراغاں کے مقاما ت پر مجسٹریٹ تعینات کیا جا ئے ، اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز24 گھنٹے گشت کریں گی، داخلی اور خا رجی راستوں پر چکنگ کا نظام سخت سے سخت بنایا جائے، پرا ئیو یٹ گاڑیوں میں کالے شیشے اور غیر قانونی طور پر لگا ئے گئے روٹرز اتارے جائیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلگت نے ایس ایس پی گلگت کو بھی ہدایات جا ری کرتے ہو ئے کہا کہ سکیورٹی کے نظام کومزید بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی پلا ن مر تب کریں اور فورسز کو ہا ئی الر ٹ رکھنے کیلئے اقداما ت اٹھا ئیں۔ ڈی سی گلگت نے رینجرز اور جی بی سکا ؤٹس کو بھی ہدا یات کیںکہ کیو آر ایف کی ٹیمیں اور جوان چراغاں کے مقامات پر تعینات کیے جا ئیں اور سیف سٹی کنٹرول روم اور الفاکنٹرول روم میں مو جود عملہ چوکس رہے۔ ڈی سی گلگت نے کہا کہ 15شعبان کی رات کے وقت مساجد میں شب بیدرای ہوتی ہے اس لئے تمام مساجد میں بھی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں