وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس کر دیا

جمعہ 26 نومبر 2021 22:40

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس کر دیا۔اس حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے رواں اجلاس سے متفقہ طور پر منظور ہونے والا اراکین اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا بل ریورس کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کم مالی وسائل اور مشکل معاشی صورتحال میں اراکین اسمبلی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے لہذا حکومت اسمبلی اجلاس سے متفقہ طور پر منظور ہونے والے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے بل کو واپس کردیگی۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں