کے آئی یو میں نتیجہ خیز تعلیم کے عنوان پر مبنی چار روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:47

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں نتیجہ خیز تعلیم کے عنوان پر مبنی چار روزہ ورکشاپ اختتام پذیرہو گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق چار روزہ ورکشاپ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مین کیمپس و تینوں سب کیمپسزکے شعبہ جاتی سربراہان و ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔چار روزہ ورکشاپ میں سیکھنے کے چھ جہتوں اور ان چھ جہتوں کو اکیڈمک کورسز میں اپنانے کے سکلز سمیت مختلف پہلوؤں سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔

اختتامی تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے دیگر سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرکے آئی یونے کہاکہ اساتذہ جامعہ میں لرننگ کے فضاء کو وسعت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

چار روزہ ورکشاپ میں بتائے گئے اصولوں کو کورسز میں استعمال میں لاتے ہوئے نتیجہ خیز تعلیم کے خواب کو پورا کریں۔

انہوں نے کہاکہ اگلے چھ ماہ میں یونیورسٹی کو نتیجہ خیز تعلیم کی طرف منتقل کریں گے۔اس حوالے سے تمام اساتذہ اپنا حصہ ڈالیں۔ا س سے قبل ڈین ڈاکٹر آصف خان اور آغاخان یونیورسٹی کی ماسٹر ٹرینئرٹیم کی سربراہ ڈاکٹر تشمین نے رائٹنگ اوٹ کم سکلز،اسائمنٹ اسٹریٹجس اور ٹیچنگ اینڈ لرننگ فریم ورک کے بارے میں بھی بتایااور ورکشاپ میں بتائے گئے اصولوں کو اکیڈمک کورسز میں استعمال کرنے پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر و دیگر زمہ داران نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے شرکاء اور ریسورس پرسنز میں تعارفی اسناد تقسیم کئے۔چار روزہ ورکشاپ کا انعقادجامعہ قراقرم کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر نے آغاخان یونیورسٹی کے تعاون سے کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں