گلگت، محکمہ تعمیرات عامہ کے 4 افسران کے تقرر و تبادلے

جمعہ 26 اپریل 2024 14:31

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ تعمیرات عامہ کے 4 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 19 انجینئر تاج محمد جو اس وقت سپرنٹنڈنگ انجینئر ورکس، چیف انجینئر آفس سکردو کے طور پر تعینات ہیں کو انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں فوری طور پر تبدیل کرکے سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل آفس سکردو شگر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انجینئر علی مظفر جو اس وقت بطور سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل آفس گلگت غذر تعینات ہیں، کو سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل آفس گلگت غذر کام کرنے کی اجازت ہے۔ گریڈ 18کے انجینئر مبشر حسن جو سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل آفس سکردو-شگر (او پی ایس ) سے تبادلہ کر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل آفس دیامر استور تعینات کر دیا گیا ہے، اور انجینئر عبدالہادی کو ایگزیکٹو انجینئر B&R ڈویژن، ہنزہ سے تبادلہ کر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر (ورکس)چیف انجینئر آفس گلگت میں تعینات کیا گیا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں