تعلیمی معیار کوبہتربنانے ، اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن کے مسائل کو حل کرنے کیلئےحکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،وزیراعلی گلگت بلتستان

پیر 13 مئی 2024 20:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خطے میں تعلیمی معیار کوبہتربنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کمیٹی کو ہدایت دیں کہ جلد سفارشات مرتب کرکے پیش کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو بورڈ سے منسلک کرنے کے حوالے سے وزیر تعلیم کی قیادت میں بننے والی کمیٹی کی سفارشات پر تفصیلی غور وخوض کرنے کے بعد سفارشات کو آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کو گلگت بلتستان حکومت کے زیر سرپرستی میں لایا جائے گا، انتظامی امور اور نظم و نسق کا اختیار بورڈ آف گورننس کے پاس ہی ہوگا، اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کمیٹی کو ہدایت کی کہ جلد سفارشات مرتب کرکے پیش کرے، آئندہ مالی سال میں نئے سکول تعمیر کرنے کے بجائے ہیومن ریسورس (اساتذہ)اور سکولوں کی مسنگ فیسلٹیز پر توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس اس سے قبل سابقہ اجلاس کی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔اجلاس میں چیئرمین ریفارمز کمیٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پی ایم اے کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت کوہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی تنظیموں کی مشاورت سے ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کو حتمی شکل دے کر آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں