ملکی دفاع کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلی حاجی گلبر خان

اتوار 26 مئی 2024 17:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پشاورکے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کو واصل جہنم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان کیپٹن حسین اورحوالدار شفیق اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں