سروس ٹریبونل انتہائی اہم اور سرکاری ملازمین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے انتہائی اہم ادارہ ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

پیر 13 مئی 2024 20:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروس ٹریبونل انتہائی اہم اور سرکاری ملازمین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے انتہائی اہم ادارہ ہے۔ حکومت سروس ٹریبونل کو درکار سہولیات کی دستیابی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ایس ایم بی آر،کمشنر بلتستان اور کمشنر دیامر کو ہدایت کی ہے کہ گلگت، بلتستان اور دیامر/ استور ریجن میں سروس ٹریبونل کے دفاتر کی تعمیر کیلئے زمین کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے الاٹمنٹ کیلئے سفارشات آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں۔

اس حوالے سے کمشنر گلگت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس کو ہدایت کی ہے کہ گلگت میں تین کنال زمین سروس ٹریبونل کے دفتر کی تعمیر کیلئے فوری طور پر نشاندہی کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آئندہ سال کے سالانہ ترقیاتی پلان میں گلگت، بلتستان اور دیامر/ استور میں سروس ٹریبونل کے دفتر کا منصوبہ شامل کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان سروس ٹریبونل میں لائبریری کے قیام کیلئے خصوصی منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔سروس ٹریبونل کے افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کو درپیش مسائل اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں