صوبے میں تعلیمی معیار کوبہتربنانے کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،حاجی گلبر خان

پیر 13 مئی 2024 20:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت ہونے والے ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں تعلیمی معیار کوبہتربنانے کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ سرکاری سکولوں کو بورڈ سے منسلک کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی قیادت میں بننے والی کمیٹی کے سفارشات پر تفصیلی غور و خوص کرنے کے بعد سفارشات کو آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کو صوبائی حکومت کے زیر سرپرستی میں لایا جائے گا۔ انتظامی امور اور نظم و نسق کا اختیار بورڈ آف گورننس کے پاس ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے تنخواہوں اور پنشن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کمیٹی کو ہدایت کی کہ جلد سفارشات مرتب کرکے پیش کرے۔

آئندہ مالی سال میں نئے سکول تعمیر کرنے کے بجائے ہیومن ریسورس (اساتذہ) اور سکولوں کی مسنگ فیسلٹیز پر توجہ دی جائے گی۔ اس سے قبل سابقہ اجلاس کی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ٹیچر سٹوڈنٹ ریشیو کو یقینی بنانے کیلئے ریشنلائزیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین ریفارمز کمیٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پی ایم اے کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری صحت کوہدایت کی کہ ڈاکٹروں کے تنظیموں کی مشاورت سے ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کو حتمی شکل دے کر آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں