جنرل منیجر واپڈا کی قراقرم یونیورسٹی آمد،وائس چانسلر سے ملاقات،جامعہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 20:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) جنر ل منیجر واپڈا انوار الحق نے وفد کے ہمراہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر کے آئی یوپروفیسرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران واپڈا اور یونیورسٹی کے درمیان موثر روابط کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق وائس چانسلر نے جامعہ میں جاری تعمیروترقی اور اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے منصوبوں سے متعلق وفد کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں جنرل منیجر واپڈا نے وفدکے ہمراہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے آئی یو میر تعظیم اختر نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات و لیبارٹریز میں جاری تعلیمی و تحقیقی امور سمیت طلباء کو مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔جنرل منیجر واپڈا اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے جامعہ قراقرم کی جانب سے خطے میں جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم وتحقیق کی فراہمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز کے قیام کوتعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں