ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت اجلاس،بجلی نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

منگل 14 مئی 2024 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت بجلی کے نادہند گان کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایکسئین واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، قائمقام اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بجلی کے غیر قانونی کنکشننر اور بجلی نادہند گان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے، بقایاجات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

اس حوالے سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور نے ڈپٹی کمشنر کو بجلی نادہند گان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بقاجات اور غیر قانونی بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے تین سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی نادہند گان کو نوٹسز جاری کریں اور بقایاجات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں، بل ادا نہ کرنے اور غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی نادہند گان اور بجلی کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کی فہرست مرتب کر کے متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کو ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں