قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یو این ڈی پی کے تعاون سے سٹیک ہولڈرز کیلئے ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 20:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کیلئے موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کے لیے گائیڈ لائنز پرایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصدکے آئی یو کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے گلاف ٹو منصوبے کے تحت انفراسٹرکچر کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی کے حوالے سے مرتب کردہ ابتدائی مسودے سے متعلق سٹیک ہولڈرز سے آراء وتجاویز اکٹھا کرنا تھا۔

ایک روزہ ورکشاپ کا انعقادکے آئی یو کی ٹیکنیکل ٹیم نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) گلاف ٹو منصوبے کے تعاون سے کیا تھا۔ورکشاپ میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی کی ٹیکنکل ٹیم سمیت سرکاری محکموں کے نمائندے شامل تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خطے میں موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی خطرے سے دوچار ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے فعال اقدامات کریں جوموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو برداشت کر سکے۔

واضح رہے کہ گلاف ٹو منصوبے کے تحت کے آئی یو ٹیکنکل ٹیم کی جانب سے مرتب کردہ ابتدائی مسودے میں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے لیے لچکدار ہوں اور گائید لائنز، پالیسی سازوں، منصوبہ سازوں، اور ڈویلپرز کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ڈیزائن اور لاگو کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کریں جو بدلتے ہوئے آب و ہوا کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں