پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میڈیکل کیمپ میں 1500 سے زائد مریضوں کو مفت طبی امداد دی گئی

اتوار 19 مئی 2024 18:20

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 1500 سے زائد مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ضلع گانچھے کے گاں کھرکو میں لگائے گئے ایک روزہ کیمپ میں آرمی میڈیکل کور کے چھبیس ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا۔ 627خواتین اور 363 بچوں سمیت 1500 سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا۔طبی کمیپ میں الرجی ، فلو، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دیگر امراض کا علاج کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے مفت ٹیسٹ ہوئے اور ادویات بھی دی گئیں۔ اہل علاقہ نے پاک فوج کی بیلوث خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں