قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاکستان چین دوستی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

منگل 21 مئی 2024 19:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاکستان چین دوستی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کا مقصد پاکستان اورچین کے مابین لازوال دوستی کوخراج تحسین پیش کرنا تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ۔

پاک چین تعلقات دوہمسایہ ممالک کے مابین عام دوستی سے بڑھ کرہیں اور ان دونوں ممالک کے مابین تعلقات و دوستی کے رشتے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں لیکن چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے۔جنگ ہو یا امن یا کوئی قدرتی آفت ، چین نے مخلص دوست کی طرح پاکستان کا ہمیشہ ساتھ نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پاک چین دوستی اور دونوں ممالک میں معاشی تعاون کی اس کہانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی اورمورخ تاریخ جب لکھے گا تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں چین کے ناقابل فراموش کردار کو سنہری حروف سے لکھے گا۔تقریب کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں چائنہ سٹڈی سنٹر و انٹرنیشنل آفس نے کیاتھا۔تقریب سے قبل ایڈمنسٹریشن بلاک سے پاک چین دوستی ریلی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں