جی بی سپورٹس بورڈ جونئیر فٹبال چیمپئین شپ کا آغاز

اتوار 26 نومبر 2023 20:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2023ء) جی بی سپورٹس بورڈ جونئیر فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاک ترک گلگت فٹبال اکیڈیمی اور گریٹ پلٹنز نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ اوشکھنداس، جگلوٹ یونائیٹیڈ جگلوٹ ڈی ایف سی اور کے بی ایم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی بی سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت کے زیر اہتمام جی بی اسپورٹس بورڈ جونئیر انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ 2023 کے سلسلے میں اتوار کے روز چار اہم میچز کھیلے گئے ۔

پہلے کھیلے گئے میچ میں پاک ترک کلب نے کے بی ایم کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں گلگت فٹبال اکیڈیمی کلب نے جگلوٹ یونائیٹڈ کلب کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔تیسرے میچ میں زرقاوی فٹبال کلب نے اوشکھنداس کلب کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لیئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دن کے کھیلے گئے چوتھے میچ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں پینلٹی ککس پر گریٹ پلٹنز نے جگلوٹ یونائیٹڈ کلب کو 2 گول کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں