استور،برفباری کے باعث سڑکوں پر گاڈیاں پھسلنے کے خطرات لاحق ہیں،ضلعی انتظامیہ کا ہدایت نامہ جاری

جمعرات 6 جنوری 2022 14:54

استور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 جنوری 2022ء) استور کی ضلعی  انتظامیہ نے کہا  ہے کہ شدید موسمی حالات اور برفباری کے باعث سڑکوں پر گاڈیاں پھسلنے کے خطرات  لاحق ہیں انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ھے کہ ان دنوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور خطرے والی جگہ سے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں انتظامیہ نے کہا ھے کہ  اگر کہی ایمرجنسی ہو یا غیر معمولی حالات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبرز پر اطلاع کریں انتظامیہ کا کہنا ھے کہ ہم نے ٹرانسپورٹر اور ڈرائیور حضرات کو  ہدایت دی ھے کہ وہ اپنی گاڈیوں میں حفاظتی لوہے والی چین لگائیں اور سواریوں کی تعداد مناسب رکھیں انتظامیہ کا مزید کہنا ھےکہ برفباری سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو ٹیمیں بھی ہائی  الرٹ کردی  ہیں جوکس بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے الرٹ ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں