قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 12مئی2023سے شروع ہونگے

بدھ 3 مئی 2023 23:12

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2023ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم،دہم کے سالا نہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جماعت نہم،دہم کے سالا نہ امتحانات12مئی2023سے شروع ہوکر09جون2023تک جاری رہیں گے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق پہلامیٹرک کا پہلا پرچہ بیالوجی پارٹ ون اور ہوم اکنامکس پارٹ ون کا جبکہ9جون 2023کو آخری پرچہ اکنامکس پارٹ ون کا ہوگا۔ امیدوار متعلقہ تاریخ کو امتحانی مراکز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں