گوجرہ ،پا نی کے تنا زعہ پر آ ٹھ افراد نے حملہ کرکے دو بھا ئیو ں کو شدید زخمی کردیا

منگل 28 اپریل 2020 16:55

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2020ء) پا نی کے تنا زعہ پر آ ٹھ افراد نے حملہ کرکے دو بھا ئیو ں کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 157 گ ب کے محمد عدنا ن کا گا ؤ ں کے منظور وغیرہ سے زرعی رقبہ کو پا نی لگا نے کا تنازعہ چل رہا تھا کہ گزشتہ روز منظور احمد، وقاص، یعقوب، مقصود، رؤف، جمشید، عبدالجبار اور رمضا ن وغیرہ مسلح ہوکر آ گئے اور پا نی کا ٹ لیا اور رقبہ کو سیراب کرنے لگے جنہیں عدنا ن اور عرفا ن نے منع کیا تو انہو ں نے دونو ں کو تشدد کا نشا نہ بنا تے ہوئے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے شدید زخمیو ں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گو جرہ پہنچایا گیا جہا ں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں