گوجرہ، کی تحصیل گوجرہ میں شہداء کی فیملیز کی جانب سے پریس کانفرنس

Malik Waseem ملک وسیم منگل 23 اپریل 2024 17:22

گوجرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2024ء ) میونسپل کمیٹی گوجرہ کے جناح ہال میں شہداء کی فیملیز کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی فیملیز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے پاکستان کی خاطر ہمارے پیارے شہد ہوئے ہیں انہوں نے پاکستان کے دفاع کی خاطر عزت کی خاطر جانیں قربان کی ہیں اور ہمیں اس بات پہ فخر ہے اور ہمیں خوشی ہوتی ہے اس بات سے کہ ملک کی خاطر ہمارے بھائی بہن شوہر باپ بیٹوں نے جانیں قربان کی ہیں اور ہم آئندہ بھی کرتے رہیں گے ہم سلام پیش کرتے ہیں ان فوجی جوانوں کو فوجی افسران کو سارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جو فرنٹ پہ آ کے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور فرنٹ پہ آ کے ملک کا دفاع کرتے ہیں اور ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہم اسکی مثال سامنے بیٹھے ہوئے ہیں ہمارے جو پیارے تھے ہم نے وہ خوئے ہیں اور وہ سب جو پیارے تھے ملک کی خاطر دفاع کرتے ہوئے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ہماری حفاظت کرتے ہوئے انہوں نے شہادت حاصل کی اور ہاں جو مسنگ پرسنز ہیں زیادہ تر یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں جتنے اٹیکس ہوئے ہیں جتنی دہشت گردی ہوئی ہے ہمارے پیارے بچے شہید ہوئے ہیں بھائی بھی شہید ہوئے ہیں بہنیں بھی شہید ہوئی ہیں ان میں ہمارے مسنگ پرسنز کا ہاتھ ہے بہت سے ایسے واقعات ہیں جسمیں میں ذاتی طور پہ گواہ ہوں کہ جو ہمارے پیارے شہید ہوئے ہیں وہ انہی مسنگ پرسنز کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں کیونکہ یہ دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں اور ملک کے خلاف لڑتے ہیں خدارا ان مسنگ پرسنز کا ایشو پولیٹی سائز نہ کریں جو بھی ایشو ہے یہ بھی دیکھیں کہ زیادہ تر لوگ دہشت گردی میں خود شامل ہیں اور ہمارے ملک کے امن وامان کو خراب کر رہیں ہیں ہمیں اپنے پیاروں سے جدا کر رہیں ہیں جو ملک کی خاطر ہماری خاطر لڑ کے شہید ہو رہے ہیں اور آخر میں پاکستان زندہ آباد پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں