قربانیوں سے حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کیلئے اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘فاروق انصاری

جمعہ 13 اگست 2021 13:15

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2021ء) جشن آزادی کے موقع پر ہمیں حصول پاکستان کے اغراض و مقاصد کو پورا کرنے کے لئے عہد کرنا ہوگا ،قربانیوں سے حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کیلئے اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما و صدر اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن کامونکے صاحبزادہ محمد فاروق انصاری نے اپنے بیان میںکیا۔

انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پرہمیں حصول پاکستان کے مقاصدکوپوراکرنے کاعہدکرناہوگا،پاکستان لاکھوں قربانیاں دیکرقائم ہوااس کوقائم رکھنے کیلئے بھی قربانی دینے سے گریزنہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان روئے زمین پرواحدملک ہے جس کاقیام اسلام کے نام پرعمل میں آیامگربدقسمتی سے ملک میں ابھی تک نفاذاسلام کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں