بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر ہری پور

بدھ 13 دسمبر 2023 20:12

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، عوامی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں اپنے دفتر میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سید صفدر زمان شاہ اور ہری پور چیمبر کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین ملک سعید اختر سے بات چیت کررہے تھے۔

سید صفدر زمان شاہ اور ملک سعید اختر نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی بہتری میں بزنس کیمونٹی کا اہم کردار ہے،ہم بزنس کمیونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہری پور کی بزنس کمیونٹی کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہری پور کی عوام کے لئے بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں گے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں