گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بگڑہ قومی ترانہ، انگریزی و اردو مضمون نویسی میں زونل چیمپئن بن گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 13:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بگڑہ قومی ترانہ، انگریزی و اردو مضمون نویسی میں زونل چیمپئن بن گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ہونے والی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہری پور زون نے قومی ترانہ، انگریزی اور اردو مضمون نویسی میں اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا جبکہ سیرت النبیؐ کوئز میں دوسری پوزیشن، ملی نغمہ اور منظر کشی میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا۔

طلباء کی اس اعلیٰ کاکردگی کا سہرا پرنسپل قاری محمد الیاس، بزم ادب انچارج قاری محمد یاسر، ارشد امین خان، ملک محمد اویس، یاسر خان اور تمام سٹاف کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے۔ اس شاندار کامیابی پر سماجی اور عوامی حلقوں نے سکول کے پرنسپل اور ان کے سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں