یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر کی سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے صدور کے ساتھ میٹنگ

جمعہ 24 نومبر 2023 12:44

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے صدور کے ساتھ میٹنگ کی جس کا مقصد سوسائٹیز کو مضبوط کرنے، سٹوڈنٹ سوسائٹیز کی سرگرمیوں کو بڑھانے اور یونیورسٹی میں نصابی و غیر نصابی اقدامات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے باہمی تعاون پر مبنی حکمت عملی کو فروغ دینا تھا۔

میٹنگ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور سوسائٹیز کے صدور نے ایک نتیجہ خیز مکالمہ کیا جس میں طالب علمی کی زندگی اور غیر نصابی شمولیت کے اہم پہلوئوں پر توجہ دی گئی۔ طلباسوسائٹی کے رہنمائوں کو اپنی متعلقہ تنظیموں کو موثر طریقہ سے منظم کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے کیلئے ضروری مہارتوں اور وسائل کے ساتھ بااختیار بنانے پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

مختلف سوسائٹیز کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور ہم آہنگی کیلئے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں زیادہ متحرک اور باہم مربوط طلبہ برادری کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے میٹنگ کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے درمیان تعاون ایک متحرک اور جامع کیمپس ماحول پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے، ہم ضروری مدد اور وسائل فراہم کرنے کیلئے ہماری طلبہ تنظیموں کی کامیابی اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں