سابق وفاقی وزیرعمرایوب خان کے جاری فنڈز سے گائوں ڈولنی کے مین راستہ کی تعمیر کا عمل جاری

پیر 2 جنوری 2023 16:22

سابق وفاقی وزیرعمرایوب خان کے جاری فنڈز سے گائوں ڈولنی کے مین راستہ کی تعمیر کا عمل جاری
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2023ء) سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 80 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے گائوں ڈولنی کے مین راستہ کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔ کوآرڈینیٹر ساجد خان نے دورہ کر کے جاری منصوبہ کا جائزہ لیا۔ اشفاق شاہ، چن زیب اور محفوظ خان و دیگر نے گائوں کے میگا منصوبہ کیلئے خطیر فنڈنگ کرنے پر عمر ایوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان نے سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ افسران کے ہمراہ گاندھیاں کا دورہ کر کے مختلف محلہ جات کے راستوں کی پختگی کے حوالہ سے باہمی مشاورت کی۔ شفیق خان، چیئرمین حق نواز خان و دیگر مقامی افراد بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اندرونی راستوں کی پختگی کیلئے 50 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ کرنے پر عوامی قائد عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں