ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے قرشی انڈسٹری حطار کے اشتراک سے ٹی ایم اے پارک میں رمضان دستر خوان کا انعقاد

بدھ 27 اپریل 2022 15:38

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے قرشی انڈسٹری حطار کے اشتراک سے ٹی ایم اے پارک ہری پور میں روزانہ کی بنیاد پر رمضان دستر خوان کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مسافروں اور مستحقین کو بہترین افطاری فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور مسرت زمان اور جنرل منیجر قرشی انڈسٹریعبدالرشید نے افطار دستر خوان میں خصوصی شرکت کی اور مسافروں اور مستحقین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلعی انتظامیہ ہری پور کے ساتھ رمضان دستر خوان اور رمضان پیکیج کے حوالہ سے تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے قرشی انڈسٹری کے کوآرڈینیشن منیجر وقاص رحمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں