ہری پور، غوطہ خوری/ تیراکی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار

جمعہ 6 مئی 2022 15:22

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور نورالحق نے غوطہ خوری/ تیراکی پر عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے کینال ویو پارکنگ کے مالک پر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کروا دی ۔ واضح رہے کہ ہر سال موسم گرما میں خانپور جھیل، پلنج پول، سپل وے اور خانپور نہر میں نہانے کے دوران بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں جس کے باعث ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد مغیث ثناء اللہ نے ان مقامات پر نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 60 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں